وزیراعظم معیشت کی مضبوطی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں‘ سردار دوست مزاری

وزیراعظم معیشت کی مضبوطی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں‘ سردار دوست مزاری

مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

محمد مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عدم استحکام کا راستہ اختیار کر کے اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ان کو چاہیے کہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے سوچ بچار کی بجائے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے کا اعتراف کر کے قوم سے معافی مانگیں، تو ہو سکتا ہے کہ ان کی مردہ سیاست کو کچھ سانسیں مل جائیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کر لیں اب ان کا کرپشن کرنے کا چورن بکنے والا نہیں اور انہیں حساب کتاب دینا پڑے گا۔وزیرِاعظم عمران خان کو پوری دنیا عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی حکومت کو تسلیم کرتی ہے ہمیں اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔قائمقام سپیکرنے مزید کہا کہ ماضی میں ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے کام چلایا گیاجس کا خمیازہ پوری قوم آج بھگت رہی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان معیشت کی مضبوطی کے لیے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اسی لیے وہ معاشی اصلاحات کے لیے غیر معمولی فیصلے کر رہے ہیں اور حکومت معیشت کو دستاویزی شکل دے رہی ہے جس سے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے چور راستے ہمیشہ کے لیے بند ہو جائیں گے۔

مزاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...