اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے شور شرابہ کر رہی ہیں‘ عون حمید ڈوگر

اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے شور شرابہ کر رہی ہیں‘ عون حمید ڈوگر

خان گڑھ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری سردار عون حمید ڈوگر نے کہاہے کہ نوازشریف اور اصف علی زرداری (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

نے اپنے دورحکومت میں عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر بیرون ملک سیر سپاٹے کے سوا کچھ نہیں کیا، ا?ج ملک جن بحرانوں کا شکار ہے یہی دونوں اس کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ڈیرہ پر آئے ہوئے پارٹی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری اور شاہد خاقان عباسی کس منہ سے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی ا?ئی کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں جتنی ملک میں لوٹ مار ہوئی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کر کے اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ان کو چاہیے کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے سوچ بچار کی بجائے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے کا اعتراف کر کے قوم سے معافی مانگیں تو ہو سکتا ہے کہ انکی مردہ سیاست کو کچھ سانسیں مل جائیں۔سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کر لیں اب انکا کرپشن کرنے کا چورن بکنے والا نہیں۔ وزیرِاعظم عمران خان کو پوری دنیا عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی حکومت کو تسلیم کرتی ہے ہمیں اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

عون حمید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...