ضلعی عدالتیں‘ 5 مہینوں میں پونے 11 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے

ضلعی عدالتیں‘ 5 مہینوں میں پونے 11 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے

 ملتان (خبر نگارخصو صی)پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے پانچ ماہ کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں نے پانچ مہینوں میں پونے گیارہ لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

کیے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری سے 31 مئی تک دس لاکھ 77 ہزار 310 مقدمات کے فیصلے کئے۔صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں پانچ مہینوں میں 10 لاکھ 27 ہزار 52 نئے مقدمات دائر ہوئے۔پنجاب کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد کم ہوکر 10 لاکھ 44 ہزار 335 رہ گئی ہے۔پانچ ماہ کے عرصہ میں نمٹائے گئے مقدمات اور نئے دائر ہونے والے مقدمات میں تقریبا 50 ہزار کا فرق اہم سنگ میل ہے۔قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی بہترین کارکردگی کو سراہا ہے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید نے کہا ہے کہ عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی عدلیہ کا اولین فریضہ ہے۔فوری اور معیاری انصاف کی فراہمی بنچ اور بار کے مشترکہ لائحہ عمل اور بہترین معاونت کا نتیجہ ہے۔صوبے کی عوام عدلیہ پر بھروسہ کرتے ہیں، جلد انصاف کی فراہمی سے اعتماد مزید بڑھے گا۔

پونے 11 لاکھ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...