بچوں سے جبری مشقت‘ حکومتی مہم سست روی کا شکار

بچوں سے جبری مشقت‘ حکومتی مہم سست روی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورورپورٹ)صوبائی حکومت کی نو عمر بچوں سے مشقت کے خلاف مہم موثر وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بدترین سست(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

روی کا شکار ہو گئی ہے یادرہے کہ قبل ازیں حکومت نے16سال سے کم عمر بچوں سے مشقت کے رویئے اور پریکٹس کو روکنے کیلئے باقاعدہ مہم کا اعلان کرکے صوبہ بھر کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں لیبر افسران کو ٹاسک فراہم کرکے محکمہ تعلیم کو معاونت کی ہدایت کی تھی مقامی لیبر افسران نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اضافی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے بعد مہم کی کامیابی کیلئے کوئی اضافی الاؤنس دیا گیا نہ ہی ٹرانسپورٹ ودیگر وسائل مہیا کئے گئے یہاں تک کیادارے کی مہیا کی گئی گاڑی بھی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بے کار کھڑی ہے لہذا امور کی انجام دہی میں سست روی کی وجہ سے مقررہ اہداف کا حصول نامکمل ہو گیا ہے۔
شکار