کینٹ، مظفر آباد‘ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 8 مشکوک افراد گرفتار

کینٹ، مظفر آباد‘ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 8 مشکوک افراد گرفتار

ملتان (وقا ئع نگار)ملتان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

تھانہ کینٹ اور تھانہ مظفرآباد کے علاقوں خیابان کبرا، علی والا، حاجی بلاک اور بستی خداداد وارڈ نمر9 میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا ہے۔اس دوران داخلی و خارجی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کی گئی۔ہر آنے جانے والے افراد کی مکمل تلاشی و تصدیق کے بعد جانے دیا گیا۔سرچ آپریشن میں 75 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔اٹھ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔جن کے قبضے سے ایک غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔واضح رہے سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے، منشیات فروش اور غیرقانونی رہائش پذیر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...