جعلی چیک‘ نوسربازوں کیخلاف کارروائی شروع

جعلی چیک‘ نوسربازوں کیخلاف کارروائی شروع

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)تعلقات کافائدہ اٹھاتے ہوئے نوسرباز ملزمان نے 1کروڑ سے زائد کی رقم ہتھیالی اورادائیگی کے لئے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

 مقامی بینکوں کے بوگس چیک تھمادئیے، تفصیل کے مطابق دھوکہ دھی کا پہلاواقعہ ریل بازار صادق آباد کے رہائشی نصیراحمد کے ساتھ پیش آیا جس سے نوسربازملزم زبیراحمد گل نے 1کروڑ 20لاکھ 76ہزار روپے کی رقم ہتھیالی اور ادائیگی کے لئے مقامی بینک کا چیک تھمادیا جبکہ دوسراواقعہ ماڈل ٹاؤن کے رہائشی عبدالرزاق کے ساتھ پیش آیا جس سے نوسربازملزم محمد یوسف نے8لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی اورادائیگی کیلئے مقامی بینک کاچیک تھمادیا، ملزمان کی جانب سے دئیے جانے والے چیک مقررہ تاریخوں پر بینکوں سے بوگس ثابت ہوئے، شہریوں کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...