کالے یرقان کا حملہ‘ مزید دو افراد جاں بحق

کالے یرقان کا حملہ‘ مزید دو افراد جاں بحق

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا2افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق باغ وبہار کارہائشی50سالہ (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

خدا بخش اور رحیم یارخان کارہائشی50سالہ غلام یاسین کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑ گئے جبکہ 4متاثرین جن میں حسن آباد کی رہائشی60سالہ امینہ بی بی، کوٹ سمابہ کی 60سالہ شریفاں مائی، راجن پور کلاں کی 35 سالہ رخسانہ مائی اور گھوٹکی کارہائشی60سالہ خدا بخش شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...