پرانا شجاع آباد روڈ‘ بابر ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کیخلاف نیب انکوائری شروع

پرانا شجاع آباد روڈ‘ بابر ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کیخلاف نیب انکوائری شروع

 ملتان (وقا ئع نگار)نیب ملتان بیورو نے پرانا شجاع آباد روڈ پر واقع بابر ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے قومی احتساب بیورو نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

متاثرین سے درخواستیں بھی طلب کرلیں۔بتایا گیا ہے ملتان کے معروف لینڈ ڈویلپر کی جانب سے پرانا شجاع آباد روڈ پر بابر فیز  کے نام سے ہاؤسنگ سکیم بنائی گئی جس کے الاٹیز سے کو پلاٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا۔لینڈ ڈویلپر کی جانب سے الاٹیز کو دئے گئے ٹائم فریم میں نہ ترقیاتی کام کروائے اور نہ ہاؤسنگ سکیم کو ایم ڈی اے سے منظور کروایا۔لینڈ ڈویلپر الاٹیز کے احتجاج پر منظر عام سے غائب ہو گئے ایم ڈی اے کی جانب سے باہر ٹاؤن کے مالکان کو متعدد مرتبہ نوٹس دیئے گئے لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے جس پر ایم ڈی اے بابر ٹاؤن کا کیس نیب کو بھجوا دیا قومی احتساب بیورو نے ابتدائی کاروائی مکمل ہونے کے بعد اب متاثرین سے درخواستیں طلب کرلی ہیں نیب کی جانب سے بابر ٹاؤن کے متاثرین کو ہدایات جاری کیں گئیں ہیں وہ اپنی درخواستیں آئندہ پندرہ یوم میں نیب ملتان بیورو میں جمع کرائیں درخواستوں کے ساتھ شاختی کارڈ الاٹمنٹ لیڑ اقساط کی ادائیگی کا ثبوت اور کلیم کے اصل کاغذات نیب آفس بہادر پور بوسن روڈ  میں صبح نو سے شام پانچ بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہیں یا اسی ایڈریس پر کورئیر بھجوائی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...