شکست کے بعد آئی سی سی کی بھارت کے زخموں پر نمک پاشی
لاہور(نیٹ نیوز)ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی آئی سی سی نے بھی بھارتیوں کے ساتھ ٹرولنگ شروع کردی۔لوکی فارگیسن کی جانب سے کروائے گئے اس اوور کی پہلی ہی گیند پر مہیندر سنگھ دھونی نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب کیا، تاہم تیسری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔اس میچ میں اختتام کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اپنی ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی تھی وہیں آئی سی سی نے بھی ٹرولنگ کرکے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ٹوئٹر پر مارٹن گپٹل کے دھونی کو رن آؤٹ کرنے کی ویڈیو ایڈٹ کرکے شائع کی گئی۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تھرو پھینکتے ہوئے مارٹن گپٹل کی نظریں وکٹوں پر لگی ہوئی ہیں جبکہ ان کے دماغ میں صرف ورلڈکپ ہی ابھر رہا ہے۔علاوہ ازیں جیسے ہی تھرو وکٹ پر ڈائریکٹ لگتی ہے تو وکٹ پر دھماکا ہوجاتا ہے اور دھونی کی اننگز کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ٹوئٹر پر این اسمتھ ولولہ انگیز کمنٹری شیئر کی جس میں بھارتی کمنٹریٹر سارو گنگولی مایوسی کا شکار دکھائی دیے۔
سماجی رابطے پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کے بعد کرکٹ کمنٹیٹر این اسمتھ اسٹار بن گئے جن کی تیز آواز نے لیجنڈ کمنٹیٹر ٹونی گریگ کی یادیں تازہ کردیں جبکہ ٹی وی پر دیکھنے والے شائقین کے لیے یہ میچ مزید سنسنی خیز بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے این اسمتھ کو کرکٹ کا 'جم روز' قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ جیمز ولیمز روز (جم روز) ڈبلیو ڈبلیو ای کے ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والے مقابلوں کے لیے کمنٹری کرتے ہیں جو میچ کے دوران اپنی کمنڑی کے ذریعے سنسنی پھیلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔