”کرکٹ بہت ہی ظالمانہ اور حساب برابر کرنے والا کھیل ہے“ وقار یونس

”کرکٹ بہت ہی ظالمانہ اور حساب برابر کرنے والا کھیل ہے“ وقار یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے اور اب دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔بھارت کی شکست پر بھارتی تو غم و غصے کا شکار ہیں ہی مگر پاکستانیوں نے ٹوئٹر پر بھرپور جشن منایا اور پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر خوشی منانے والے بھاتیوں کیساتھ خوب چھیڑا چھاڑی کی۔ٹورنامنٹ میں بھارت اور انگلینڈ کا میچ بھی خاصا متنازعہ رہا جس میں بھارت کی جیت پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی راہ بھی ہموار کر سکتی تھی مگر بھارتی کرکٹ ٹیم نے جس انداز میں کھیل پیش کیا، ہر کوئی شک و شبہ کا اظہار کرتا رہا کہ بھارت جان بوجھ کر یہ میچ ہارا ہے تاکہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکے۔پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان وقار یونس نے بھی اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا اور اب نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر بھی انہوں نے ایسا جواب دیدیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ’واہ، واہ‘ ہو گئی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”کرکٹ ایک بہت ہی ظالمانہ اور حساب برابر کرنے والا کھیل ہے۔


جب آپ کم سے کم کی توقع کر رہے ہوتے ہیں تو یہ گیم آپ کو کاٹ لیتی ہے۔ میں نے آج بہت ہی زبردست سبق سیکھا ہے اور وہ یہ ہے کہ ’کبھی بھی کھیل کا ناجائز فائدہ مت اٹھاؤ‘۔“