قومی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کریگی

قومی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان کی بیس بال ٹیم 15 جولائی سے سری لنکا میں کھیلے جارہے چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کر رہی ہے۔ ٹورنامنٹ 15 جولائی سے 20جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، انڈیا، ایران، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید نیپاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹریننگ کیمپ کیاختتام پر پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور ا?فیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کے مطابق ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں عنایت اللہ، محمد امجد اسلم، ارسلان جمشید، فقیر حسین، محمد رفیع، عبید اللہ، محمد عبداللہ، فضل الرحمان، جواد علی، محمد عثمان، محمد ذاکر، محمد سمیر زوار، عمیر امداد بھٹی، محمد حارث، ارشد محمود، محمد صادق، محمد تیمور جاوید، سید امین ا?فریدی، علی اسد، طارق ندیم، محمد اویس اور احتشام اکرم میں شامل ہیں جبکہ محمد زوہیب ملک اور حسیب اللہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔سید فخر علی شاہ (ٹیم لیڈر)، محمد محسن خان (ٹیم مینیجر)، پرویز احمد شیخ (اسسٹنٹ مینیجر)، مصدق حنیف (ہیڈ کوچ)، سید بابر علی شیرازی (فیلڈنگ کوچ)، باسط مرتضیٰ (بیٹنگ کوچ)، شا ہ محمد (ٹرینر) اور سمیع اللہ (فزیو) بطور ٹیم ا?فیشلز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔سید فخر علی شاہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کی ٹیم گروپ بی میں ہے اور اپنا پہلا میچ ایران کے خلاف 15جولائی کو جبکہ دوسرا

میچ بنگلہ دیش کے خلاف 16جولائی کو کھیلے گی۔ #/s#

٭٭٭٭٭

مزید : کھیل اور کھلاڑی