ریسکیو آپریشن‘ سول ڈیفنس رضا کاروں   کی کارکردگی پر افسروں کا اظہار اطمینان

ریسکیو آپریشن‘ سول ڈیفنس رضا کاروں   کی کارکردگی پر افسروں کا اظہار اطمینان

رحیم یارخان(بیور و رپورٹ)سنجرپور ولہار اسٹیشن کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس آفیسر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

 نوید احمد میرانی ہمراہ سول ڈیفنس رضاکاران جائے حادثہ پر پہنچ گے، سول ڈیفنس رضاکاروں نے  پاک آرمی,ریسکیو اور پولیس کے ہمراہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں بھرپور حصہ لیا اورزخمیوں کو سول ہسپتال صادق آباد اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے لیے ایمبولینس پر روانہ کیا اور زخمیوں کو خون کا عطیہ دینے کیلیے سول ڈیفنس جوان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد اور  ایمرجنسی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان جمع ہو گے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوے سول ڈیفنس آفیسر نوید احمد میرانی نے کہا کہ اس المناک حادثہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے،ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیزی کے ساتھ جاری ہوا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے، سول ڈیفنس کے جوان عوام کی ہر ممکن مدد رہے ہیں،مسافروں کے لواحقین کو ان کے پیاروں کی شناخت میں مدد بھرپورمددکی اور پانی کی ٹھنڈی بوتلیں ارو جوس پیش کیا۔ ریسکیو ریلیف آپریشن میں سول ڈیفنس کے جوان سکیورٹی اداورں کے ساتھ مل کر غیر متعلقہ افراد کو جائے حادثہ سے دور کردیاگیا تاکہ ریسکیو ریلیف آپریشن مین رکاوٹ پیش نہ آئے۔

اطمینان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...