جاوید اقبال وڑائچ‘ چوہدری آصف مجید کا ہسپتال کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

جاوید اقبال وڑائچ‘ چوہدری آصف مجید کا ہسپتال کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

رحیم یارخان(بیور و رپورٹ) ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اور ایم پی اے چوہدری آصف مجید صادق آباد (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

ولہاراسٹیشن پرٹرینوں کے حادثے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی شیخ زیدہسپتال کی ایمرجنسی میں عیادت کے لیے پہنچ گئے، انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اوران سے اپنی گہری ہمدردری کااظہارکیا، اس موقع پرپرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویر، ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی، ڈائریکٹرایمرجنسی کرنل(ر)ڈاکٹرمنظوراحمد، ڈی ایم ایس جنرل ومیڈیافوکل پرسن ڈاکٹرالیاس رانا احمدموجودتھے، چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدنے ایمرجنسی میں داخل ایک ایک مریض کی عیادت کی، انہوں نے پرنسپل اورایم ایس سے زخمیوں کے علاج معالجے اوردیگرسہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے کہاکہ ٹرین حادثہ کے زخمیوں کے علاج معالجے اوران کودیگرسہولتوں کے بارے میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے، مریضوں اوران کے لواحقین کے کھانے پینے کاپوراپوراخیال رکھاجائے انہوں نے اس بات پرزوردیاکہ ٹرین حادثے کے زخمیوں کوکسی قسم کی دشواری نہیں آنی چاہیے، ان کے علاج معالجے میں استعمال ہونے والی تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں،اس موقع پرپرنسپل پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویر اورایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی نے ممبران اسمبلی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ شیخ زیدہسپتال میں اے کیٹیگری  ایمرجنسی ڈکلئیرکردی گئی ہے جس میں تمام ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، انہوں نے بتایاکہ ٹرین حادثہ میں 84زخمی ہوئے ہیں اور13ہلاکتیں ہوئی ہیں، تمام ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹیوں پرموجودہے اوروہ خود اس کی نگرانی کررہے ہیں، مریضوں کوہرقسم کی طبی سہولیات مہیاکی جارہی ہیں اس کے علاوہ بلڈبنک میں بلڈکابھی وافرانتظام موجودہے، انہوں نے کہاکہ تمام زخمیوں پربھرپورتوجہ دی جارہی ہے اورتمام ڈاکٹرزکوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کوذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں انہوں نے ممبران اسمبلی کویقین دہانی کرائی کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائی گی۔ اس موقع پرسابق سیکرٹری انفارمیشن شمیل مرزاودیگرموجودتھے۔اس موقع پرچوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدنے شیخ زیدہسپتال میں مریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پراپنے اطمینان کااظہارکیا۔

زخمیوں کی عیادت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...