وزارت ریلوے مسافروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی‘ مولانا محمد ایاز الحق قاسمی

  وزارت ریلوے مسافروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی‘ مولانا محمد ایاز الحق ...

 ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

قاسمی نے کہا ہے کہ وزارت ریلو ے مسافروں کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے پاکستان کے مختلف شہروں میں آئے روز ہونے والے حادثات افسوس ناک ہے جب سے شغلیہ سرکار آئی ہے عوام کا حال برا ہے۔ تبدیلی کے سبز باغ دکھا کر مہنگائی کے گڑھے میں دھکیل دیاگیا ہے۔۔ ٹرین حادثے کے بعد شیخ رشید کو وزارت پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ فوری طور پر استعفیٰ دے کر عوام اور ریلوے کی جان بخشیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈپہلے تو کہتا تھا کہ فلاں ملک میں حادثہ ہوا تو اس کا وزیر مستعفی ہو گیا ان کو اب ریلوے کے حادثے کیوں نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے حادثہ میں ہلاک شدگان کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت فوراً ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے معذرت کرے اور زخمی ہونے والے کے علاج کا بندوبست کرے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین، سیکرٹری اطلاعات میاں جمشید اجمل، سیکرٹری مالیات محمد یوسف مدنی،مولانا رضا المنعم قریشی، قاری محمد یاسین، قاری غلام مصطفی عابد، قاری ابو بکر مدنی، مولانا ابوبکر الازہری بھی ساتھ تھے۔ 

ایاز الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر