ٹرین حادثہ‘ زخمی مسافر لاوارث‘ ضلعی انتظامیہ کی ٹرخاؤ پالیسی پر احتجاج

ٹرین حادثہ‘ زخمی مسافر لاوارث‘ ضلعی انتظامیہ کی ٹرخاؤ پالیسی پر احتجاج

رحیم یارخان(بیور و رپورٹ)ولہار اسٹیشن حادثہ کا شکار ہونے والی اکبر ایکسپریس میں زخمی مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا، گرمی کی شدت کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں دشواری، کھانے پینے کی اشیاء بروقت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی۔پاک فوج کے افسران اور نوجوانوں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ٹرین حادثہ میں محفوظ رہنے والے مسافروں نے ضلعی انتظامیہ سے منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے مسافربسوں کا مطالبہ شروع کردیاجس پر انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانی والی بسیں خستہ اور ناکارہ مہیا کی گئی مسافروں کا بسوں کی حالت دیکھ کر بیٹھنے سے انکارکردیا۔حادثہ کاشکار ہونے والے ولہار اسٹیشن کے نزدیک نیشنل ہائی وے نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کوشدید گرمی کاسامنا کرنا پڑاہے۔

زخمی لاوارث

مزید : ملتان صفحہ آخر