ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان ریلوے نے مختلف سیکشنز پر چلنے والی مسافرٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ریلوے کے ریوینو میں اضافے کیلئے ٹرینوں میں دیگر اقدامات کے ساتھ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف بھی کارروائی تیز کی جائے ہر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

 ڈویژن کے کمرشل آفیسرز تقریبا روزانہ کی بنیاد پر ٹرینوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرکے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کو جرماسنے کرتے ہیں مگر عید اور کسی بھی خصوصی تہوار کے موقع پر بغیر ٹکٹ سفرکرنے والوں کی تعدا دمیں اضافہ ہو جاتا ہے جن کے خلاف پاکستان ریلوے نے تمام ڈویژن کو ہدایت کی ہے اس حوالے سے ڈویژنل کمرشل آفیسرز کی نگرانی میں اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو لانگ روٹ اور مختصر روٹ پر چلنے والی پسنجر اور نان اسٹاپ ٹرینوں میں اچانک چھاپے مارکر ریلوے کو ریونیو کو ضائع ہونے سے بچائیں اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر