ومبلڈن اوپن، اعصام الحق کا سفرتمام، مکسڈڈبلزپری کوارٹر فائنل میں شکست

ومبلڈن اوپن، اعصام الحق کا سفرتمام، مکسڈڈبلزپری کوارٹر فائنل میں شکست

لندن(افضل افتخار) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کو سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کویٹا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کی یوکرینی جوڑی دار نیڈیا کشنوک کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 (7-5) اور 6-4 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اسطرح اعصام الحق کا ومبلڈن اوپن میں سفر تمام ہو گیا، انہیں اس سے قبل مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ان کی امریکن جوڑی دار سرینا ولیمز سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں برازیلین کھلاڑی برونو سوریز اور ان کی امریکن جوڑی دار نیکول ملیشار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اینڈی مرے اور سرینا ولیمز کو 6-3، 4-6 اور 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی