ٹیکسوں کیخلاف شہر شہر احتجاج،کل مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال،تیاریاں فائنل

ٹیکسوں کیخلاف شہر شہر احتجاج،کل مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال،تیاریاں فائنل

ملتان (نیوز رپورٹر‘سٹی رپورٹر)قومی تاجر ا„حاد پاکستان کے زیر اہتمام ناجائز ٹیکسوں کے خلاف حضوری باغ رورڈ چونگی نمبر 9 پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سلطان محمود ملک، ملک اکرم سگو، ملک اقبال جاوید(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

، ملک صابر، ملک مقبول کھوکھر اور آصف شاہ نے کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے کہا حکومت کو تاجروں اور عوام پر لگائے گئے ناجائز ٹیکس ہر صورت میں واپس لینے ہوں گے۔ 13 جولائی کی ہڑتال ٹوکن ہڑتال ہے، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تاجر 12 اور 13 جولائی کی مکمل ہڑتال کریں گے۔ سلطان محمود ملک نے مزید کہا ہم ٹیکس دے رہے ہیں لیکن اب حکومت نے اس کا جو طریقہ کار تبدیل کیا ہم ان شرائط پر اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔ شناختی کارڈ پر ہم دوکانداروں کو مال مہیا کرنا سراسر ظلم ہے، اس سے تو عام چھاپڑی فروش بھی اپنے گھر کا چولہا نہیں چلا سکتا۔ ہم چھوٹے تاجر تسلیم کرتے ہیں کہ اربوں روپے کا سیلز ٹیکس چوری ہورہا ہے لیکن اس میں ہم چھوٹے دوکانداروں کا کیا قصور، اس کے لئے حکومت اپنے FBR کے کرپٹ افسروں کے خلاف کارروائی کریں یا بڑی بڑی انڈسٹری کے مالکان کے گرد گھیرا تنگ کریں، اس موقع پر جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک اکرم سگو نے کہا موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کا دھڑن تختہ ہوگیا بازاروں میں سناٹے چھاگئے، دوکاندار دوربین لگا کر گاہکوں کو تلاش کررہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید مزید ختم ہو کر رہ گئی۔ اگر حکومت نے اپنی ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو عوام کو مجبوراً اسلام آباد کا رخ کرنا پڑے گا۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیراہتمام بجٹ میں چھوٹے تاجروں پر عائد ظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف شاہین مارکیٹ بوہڑ گیٹ احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ٹائر جلا کرروڈ بلاک گیا گیا اس موقع پر تاجروں نے ظالمانہ ٹیکس نامنظور، شبر زیدی نامنظور، ایف بی آر نامنظور، مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی، کپڑا اور مکان، غریب کو جینے دو کے نعرے لگائے۔ جبکہ کل 13جولائی بروز ہفتہ کو ملتان سمیت ملک بھر میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کی اس موقع پر دیگر تاجر رہنما شیخ جاوید اختر،، ملک عامر اعوان،ذیشان صدی

مزید : ملتان صفحہ آخر