لو پروفائل کوچ ہی پاکستان کرکٹ کی ضرورت ہے‘بازیدخان

لو پروفائل کوچ ہی پاکستان کرکٹ کی ضرورت ہے‘بازیدخان

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)مشہور مبصر، پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ماضی کے عظیم کپتان ماجد خان کے بیٹے بازید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے مسئلے کا حل مکی آرتھر جیسا ہائی پروفائل کوچ نہیں ہے۔ بازید خان نے کہا کہ لو پروفائل کوچ ہی پاکستان کرکٹ کی ضرورت ہے، پشاور زلمی کے عبدالرحمن یا ان کی طرح کے کوچز لائے جائیں۔بازید خان نے کہا کہ لو پروفائل کوچ لایا جائے جو پی سی بی اور میڈیا کو جوابدہ ہو اور جسے نوکری جانے کی فکر ہو، جس کا پیٹ بھرا ہوا ہے وہ زیادہ کھائے گا تو بدہضمی ہو جائے گی۔ غیر معروف کوچ میڈیا کو بھی جوابدہ ہو گا اور بورڈ بھی ایسے شخص کو احتساب کے لیے سامنے لائے گا۔

زید خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد اب مکی ا?رتھر کو مزید چانس دینا درست نہیں ہے، اگر ا?پ سمجھتے ہیں کہ مکی ا?رتھر اگلے سال میں ٹیم کو کھڑا کر دے گا تو یہ درست نہیں ہے، آرتھر کے دور میں ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم مشکلات سے دوچار رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی