مارٹن گپٹل نے دھونی کو رن آؤٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے

مارٹن گپٹل نے دھونی کو رن آؤٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے

مانچسٹر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارٹن گپٹل نے بھارتی بلے باز دھونی کو رن آؤٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اننگز کے 49ویں اوور میں بھارت کو جیت کیلئے 31 رنز درکار تھے۔ دھونی نے پہلی گیند پر فرگوسن کو شاندار چھکا لگایا جس پر بھارتی شائقین خوشی سے ناچنا شروع ہو گئے، اسی اوور کی تیسری گیند پر گپٹل نے ڈائریکٹ تھرو مار کر دھونی کو آؤٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے۔ واضح رہے کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی