دھونی کا رن آؤٹ مداح کی جان لے گیا
کولکتہ (آئی این پی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا رن آؤٹ سائیکلوں کی دکان کے مالک کرکٹ مداح کی جان لے گیا جو اپنی دکان میں گرا اور اس کی موت ہو گئی۔ سری کانت میتی اپنی دکان میں موبائل فون پر میچ دیکھ رہا تھا کہ دھونے کے آؤٹ ہونے پر دل کا دورہ پڑا۔
اچانک کسی چیز کے زور سے گرنے کی آواز آئی۔
ہم آواز سن کر سری کانت کی دکان میں پہنچے تو وہ فرش پر بے حس و حرکت پڑا تھا جس پر ہم اسے ’کھناکل‘ ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔واضح رہے کہ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارتی بیٹنگ لائن کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا اور 240 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی بھارتی ٹیم 18 رنز سے یہ میچ ہار گئی۔ آل راؤنڈر رویندرا جدیجہ نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مہندرا سنگھ دھونی نے 50 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔