راجن پور‘ سی ای او تعلیم کی تقرری کیلئے 7 امیدوار آمنے سامنے

    راجن پور‘ سی ای او تعلیم کی تقرری کیلئے 7 امیدوار آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار)راجن پور میں چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم کی تقریری کے لیے سات امیدوار جن میں ظاہر پیر سے مولوی فداحسین خان۔ سی ای ا و ڈیرہ ثناء اللہ خان سہرانی۔ کوٹ ادو سے عبدالغفار خاں لنگاہ۔ پاکپتن سے سابق کنٹرولر بورڈ چوہدری مشتاق احمد خان۔ سابق سی ای او مظفر گڑھ فیاض احمد بزدار(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)


۔ سابق سی ای او تعلیم احسان اللہ گورمانی شامل ہیں۔ ہر ایک نے تقریری کے لیے سیاستدانوں سے روابط تیز کر تے ہوئے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق سی ای او ڈیرہ عبدالغفار خان لنگاہ جو کہ راجن پور سے فرنیچرز کی مدد میں کرپشن کی بنا پر انٹی کرپشن میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں نے موجودہ سی ای او تعلیم ڈیرہ ثناء اللہ سہرانی کو راجن پور اور ڈیرہ کی اسامی پر اپنی تقریری کے لیے مقامی سیاستدان کے ذریعہ تجویز دی ہے۔فیاض احمد بزدار جس کا تعلق وزیر اعلی پنجاب کے حلقہ کے علاوہ قوم بزدار سے بھی ہے۔  ایک بار پھر دوڑ دھوپ تیز کر دی ہے۔  دوسری طرف سابق سی ای او احسان اللہ گورمانی نے اپنے اوپر بنائے جانے والے مقدمہ اور الزاما ت کا جواب دینے کے لیے مورخہ پندر ہ جولائی کو صبح دس بجے سیکرٹری تعلیم پنجاب کے سامنے پیش ہو نگے۔ ہر ایک نے اپنے داو پیچ مارنا شرو ع کردیے ہیں ۔ سیکرٹری تعلیم دودن اسلام اباد میں وفاقی وزارت تعلیم میں کانفرنس میں  مصروف ہونے کی وجہ سے کوئی فیصلہ نہ کر سکے۔ تاہم آہندہ ہفتہ کو کس کی قسمت کا ستارہ چمکے گا۔ وہ وقت بتائے گا۔ 
آمنے سامنے