عادی نہری پانی چوروں کی ضلعی حکومتوں انہار حکام کوفہرستیں تیار کرنیکی ہدایت

عادی نہری پانی چوروں کی ضلعی حکومتوں انہار حکام کوفہرستیں تیار کرنیکی ہدایت

رحیم یارخان(بیورورپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرمیں عادی نہری پانی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

 چوروں کوفوری بلیک لسٹ کرنے کاحکم دیاہے اس سلسلہ میں تمام ضلعی حکومتوں اورانہار حکام کولسٹیں تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے‘ پانی چوری میں ملوث انہارافسران واہلکاران کوبھی لسٹوں میں شامل کرنے کاکہاگیاہے ذرائع کے مطابق عادی چوروں کونہرکے موگے سے پانی کی فراہمی مکمل طور پربندکرنے کے علاوہ نہر‘ راجباہ اورڈسٹری بیوٹریزکے کناروں اورپیڈکوپہنچنے والانقصان بھی پوراکیاجائے گاجبکہ پانی چوری کروانے والے محکمہ انہارکے افسران واہلکاان کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی ہوگی حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت نے متعلقہ حکام سے لسٹیں طلب کرلی ہیں۔

ہدایت

مزید : ملتان صفحہ آخر