دو مختلف کارروائیوں میں ایرانی  ڈیزل‘ ٹرک‘ نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط

دو مختلف کارروائیوں میں ایرانی  ڈیزل‘ ٹرک‘ نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط

ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان نے دو مختلف(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

 کاروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سمگلڈ ایرانی ڈیزل بمعہ ہیوی ٹرک اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط کرلئیے ہیں ذرائع کے مطابق انسپکٹر محمد سلیم کی نگرانی میں ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا وٹز کار ماڈل 2006ء  ضبط کرلی ہے جبکہ ایک دوسری کاروائی  میں انسپکٹر غلام اصغر کی نگرانی میں ٹیم نے 4 ہزار لیٹر ایرانی سمگلڈ ڈیزل بمعہ ٹرک ضبط کرلیا ہے کسٹم ایکٹ 1969ء  کے تحت ضبط کی جانیوالی گاڑی، ڈیزل اور ٹرک کی مجموعی مالیت 69 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔A

مزید : ملتان صفحہ آخر