بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

رحیم یارخان(بیورورپورٹ) وفاقی حکومت نے ضلعی حکومتوں، واپڈاافسران (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

اورپولیس افسران کوحکم دیاہے کہ وہ نادہندگان سرکاری محکموں، پرائیویٹ اداروں اورگھریلوصارفین کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ضلعی حکومتوں کوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے واجبات فوری اداکریں ورنہ ان کے کنکشن بجلی بھی بغیرنوٹس منقطع کردئیے جائیں ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں کے ذمہ کروڑوں روپے واجب الاداہیں جوادانہیں کیے جارہے جس کی وجہ سے حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کیاہے حکومت کے احکامات پرضلعی حکومت اوردیگراداروں نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے تمام محکموں کے افسران کوہدایت جاری کردی ہیں۔

فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر