بھائی نے بہن مار ڈالی‘ حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

بھائی نے بہن مار ڈالی‘ حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

ملتان‘ قطب پور‘ وہاڑی‘ دائرہ دین پناہ‘ رحیمیار خان (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) بھائی نے بہن مار ڈالی‘ حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ملتان سے وقائع نگار کے مطابق تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں تعلقات کا شبہ میں سگے بھائی نے بہن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔جبکہ مقامی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ قادر پورراں کے علاقے کے رہائشی قیصر کو اپنی سگی بہن نادیہ کے کردار پر شبہ تھا۔جس پر آئے روز ان کا جھگڑا رہتا تھا۔گزشتہ روز اس نے نادیہ کو جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔اور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔جنہوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔جبکہ پولیس نے چھاپہ مار کر مذکورہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع ہوگئی ہے۔ قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق موٹر سائیکل اور سائیکل کے درمیان تصادم،سائیکل سوار جاں بحق،موٹر سائیکل سوار نوجوان اور دو خواتین شدید زخمی۔تفصیل کے مطابق محمد ظفر ولد احمد بخش دکڑ سکنہ337ڈبلیو بی سائیکل پر جارہا تھا جبکہ دوسری جانب سے آتے موٹر سائیکل پردو خواتین کے ہمراہ سوارمحمد یوسف ارائیں سکنہ حماد ٹاون کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر دنیا پور منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں بہاولپور وکٹوریا ریفر کردیا گیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد ظفر جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد یوسف اور دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ وہاڑی سے سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ لیاقت پورہ کچی منڈی کا رہائشی ویلڈرمیلسی میں زیرتعمیر جمنیزیم کی چھت سے گر کر جاں بحق اچانک نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا واقعات کے مطابق نواحی علاقہ لیاقت پورہ کچی منڈی کا رہائشی تین بچوں کا باپ ویلڈر محمد افضل میلسی میں زیرتعمیر جمنیزیم کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ اچانک کام کرتے ہوئے مبینہ طور پرچھت سے گر گیا جس پر جاں بحق ہو گیا جب اسکی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا پورا علاقہ سوگوار ہو گیا ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق 10یوم قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والانوجوان نشترہسپتال میں چل بسا۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ چاہ ملک والاکا رہائشی35سالہ مزدورظفراقبال ولدمحمدبخش قوم مشوری چندروزقبل ٹریفک حادثہ میں شدیدزخمی ہوگیاتھا جسے نشترہسپتال ملتان داخل کرادیاگیاتھا جہاں پرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،مرحوم5بچوں کاباپ تھا نمازجنازہ11بجے دن چاہ ملک والا پراداکی گئی جس میں لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ وہاڑی سے سٹی رپورٹر کے مطابق رشتہ داروں سے ملنے آئے دو بچے دریائے ستلج میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ عمر کالونی دورہٹہ کے رہائشی دو بچے قادر پور چمنہ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے تھے کہ گزشتہ روز دریائے ستلج میں نہانے چلے گئے جہاں نہاتے ہوئے دونوں بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ریسکیو 1122ٹیم نے بچوں کی نعشیں نکال کر میلسی منتقل کردیں جبکہ مرنے والے بچوں میں ایک بچہ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی بتایا جارہا ہے۔ رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق شوہر سے جھگڑا 38سالہ بیوی نے تیزاب پی کر خودکشی کرلی، 5افراد کااقدام خودکشی۔ تفصیل کے مطابق نواں کوٹ تحصیل خانپور کی رہائشی38سالہ نصرت بی بی نے شوہر زاہد محمود سے جھگڑا ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں تیزاب پی لیا، حالت تشویشناک ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود نصرت بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے5افراد جن میں اوباڑو کی رہائشی16سالہ مائی شبانہ، راجن پورکلاں کی16سالہ لطیفاں بی بی، میر پور ماتھلو کی 15سالہ حرا بی بی، لیاقت پورکی 18سالہ زہرا بی بی اور جمالدین والی کارہائشی35سالہ ممتاز علی شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

قتل‘ حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر