پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں ٹیسٹ میچ کا امکان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں ٹیسٹ میچ کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن ٹیم 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلنے میں ہچکچاہٹ دکھا رہی ہے، لاہور میں ٹیسٹ میچ ہونے کے امکانات روشن ہیں جبکہ دوسرا ٹیسٹ دبئی میں ہوگا۔ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی نظر نہیں آرہی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے سری لنکا کو ستمبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں 2 ٹیسٹ میچز ہوں گے، جبکہ دسمبر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔البتہ سری لنکا نے ابھی دورہ پاکستان کی تصدیق نہیں کی ہے، اگلے ہفتے سری لنکن حکام لندن میں آئی سی سی میٹنگ کے بعد پی سی بی کو حتمی جواب دیں گے۔سری لنکا 2 میں سے 1 ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنا چاہتا ہے، توقع ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز کا 1 ٹیسٹ لاہور یا کراچی میں کھیلے، اس وقت سری لنکن ٹیم 2 ٹیسٹ کھیلنے میں ہچکچاہٹ دکھا رہی ہے، لاہور میں ٹیسٹ میچ ہونے کے امکانات روشن ہیں جبکہ دوسرا ٹیسٹ دبئی میں ہوگا۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے بنگلادیش اور سری لنکا دونوں ملکوں کے سربراہوں کو اس لیے پاکستان مدعو کیا ہے تاکہ انہیں پاکستان بلاکر ایک پریزنٹیشن دی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ پاکستان میں حالات اب بہتر ہیں۔پی سی بی پر امید ہیکہ اس سال سری لنکا اور آئندہ سال بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی،ان دونوں ٹیموں کے آنے سے پاکستان کا کیس مزید مضبوط ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں سری لنکن بورڈ کے حکام نے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت سے بات کرکے ا?ئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں حتمی جواب دیں گے۔

اگر سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کرتی ہے تو سری لنکا 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی