جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے دھونی چھپ جاتے ہیں‘بھارتی ٹی وی

جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے دھونی چھپ جاتے ہیں‘بھارتی ٹی وی

نئی دہلی(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی تجزیہ کاروں نے ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کو شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے، تب دھونی چھپ جاتے ہیں،چار کھلاڑی جلد آؤٹ ہونے کے باوجود مہندرا سنگھ دھونی کا بیٹنگ کیلئے نہ آنا حیران کن ہے،ورات کوہلی کا مہندرا سنگھ دھونی کو چار کھلاڑی آٹ ہونے کے بعد دھونی کی بجائے ہردیک پانڈیا کو بیٹنگ کے لئے بھیجنا شکست کا باعث بنا۔بھارتی نجی ٹی وی پر ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ ہدف کے تعاقب میں چار کھلاڑی جلد آٹ ہونے کے باوجود رویندر جدیجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو مشکل صورتحال ستے نکالا۔

٭٭٭٭٭٭

مزید : کھیل اور کھلاڑی