ڈیرہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ،بیوی زخمی

ڈیرہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ،بیوی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)بختاورآبادمیں قتل کی واردات میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کوقتل جب کہ اس کی بیوی کو زخمی کردیا، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودبختاورآبادمیںنامعلوم ملزم نے رات کے وقت پولیس کانسٹیبل صفی اللہ کنڈی کے گھر میں داخل ہوکرفائرنگ کرکے کانسٹیبل کوقتل کردیاجب کہ اس کی بیوی مسماة سحرش نایاب کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے زخمی بیوی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف 302-324-452PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...