وزیر اعلیٰ محمود خان کا ملک اور صوبے میں مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیا ع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعلیٰ محمود خان کا ملک اور صوبے میں مختلف حادثات میں قیمتی انسانی ...

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملک اور صوبے میں مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیا ع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے موٹر وے براہمہ انٹر چینج پر سوات سے لاہور جانے والی بس الٹنے، سوات میں مکان پر تودہ گرنے کے واقعات اور راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانو ں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...