بھارتی فوجی افسران کو غیر فوجی سوشل میڈیا گروپ چھوڑنے کا حکم

بھارتی فوجی افسران کو غیر فوجی سوشل میڈیا گروپ چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی فوج نے اپنے افسران کو کسی بھی ایسے سوشل میڈیا گروپ کا حصہ بننے سے روک دیا ہے جس میں حاضر سروس اہلکاروں کے علاوہ کوئی بھی موجود ہو۔فوج کی جانب سے یہ حکم گذشتہ ماہ جاری کیا گیا جس میں تمام حاضر سروس افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر ایسے گروپوں سے علیحدگی اختیار کر لیں جن کے ارکان میں ایسا کوئی بھی فرد موجود ہے جس کا تعلق فوج سے نہیں یا جس کے بارے میں تصدیق نہیں کی جا سکتی۔اس حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حکم کا اطلاق ایسے گروپوں پر بھی ہوتا ہے جن میں ریٹائر فوجی اہلکار شامل ہیں اور حاضر سروس افسران اب ایسے گروپوں کا حصہ بھی نہیں بن سکتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی حکم پر عمل نہ ہونے کی صورت میں انضباطی کارروائی کسی بھی ادارے میں قواعد و ضوابط کا حصہ ہوتی ہے اور اس معاملے میں بھی یہی اصول لاگو ہوتا ہے۔بھارتی ذ رائع ابلاغ کے مطابق انڈین فوجیوں کے لیے حکم نامے میں اس فیصلے کی وجہ سکیورٹی بتائی گئی ہے اور نئی پالیسی میں افسران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اہلخانہ کو بھی ان کے بارے میں معلومات شیئر کرنے سے باز رکھیں۔

بھارتی فوجی افسران

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...