پشاور،وزیر باغ شہباز ٹاؤن کا ٹرانسفارمر خراب،مکینوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور،وزیر باغ شہباز ٹاؤن کا ٹرانسفارمر خراب،مکینوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور سب ڈویژن وزیر باغ شہبازٹاون میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق علاقہ کا ٹرانسفرمر پچھلے کئی دنوں سے خراب جسکی مرمت تاحال ممکن نہیں ہوسکی جبکہ اس حوالے متعدد بار انتظامہ کو درخواستین بھی دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔علاقہ مکینوں کے مطابق ٹرانسفرمر خراب ہونے کی وجہ سے گھروں میں پینے کاصاف پانی بھی دستیاب نہیں جبکہ خواتین بچے اور بوڑھے گرمی کی وجہ سے بیمار پڑے ہیں۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفرمر کی مرمت کی جا ئے بصورت دیگراحتجاج دھرنا دئینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...