مہمند،غلنئی ہیڈ کواٹر کو فعال بنانا اولین ترجیح ہے،ساجد خان مہمند

مہمند،غلنئی ہیڈ کواٹر کو فعال بنانا اولین ترجیح ہے،ساجد خان مہمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، غلنئی ہیڈ کوارٹر کو فعال بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھائینگے۔ غفلت برتنے پر کسی کے ساتھ نرمی نہیں کی جائیگی۔ مریضوں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے غلنئی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال کے ساتھ ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ ہر حالت میں ہسپتال کو فعال بنانے کیلئے موجودہ وسائل کو بروئے کار لا کر مریضوں کو سہولیات فراہم کریں۔ ساجد خان مہمند نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم اور خفیہ کیمرے ہسپتال میں نصب کئے جائینگے۔