آل تاجر فیڈریشن کا اجلاس،13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال

آل تاجر فیڈریشن کا اجلاس،13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال

چارسدہ (بیو رو رپورٹ)آل تاجر فیڈریشن کا اجلاس۔ حکومت کے عائد کر دہ ناجائز ٹیکسوں کو مسترد کر تے ہوئے 13جولائی کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق آل تاجر فیڈریشن کا اجلاس زیر صدارت صدر لعل محمد لعل منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں اور تاجر تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر لعل محمدلعل، جنرل سیکرٹری میاں رحم باچا، میاں مفرق شاہ، زبیر اللہ اور دیگر نے حکومتی پالیسیوں اور ٹیکسوں کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا کہ حکومت خود کہتی ہے کہ ملک کی معیشت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر آج حکومت اذ خود ریڑھ کی ہڈی توڑنے کے در پے ہے۔انہو ں نے کہاکہ تاجر برادری پہلے ہی سے مختلف ٹیکسز دے رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے اعلان کر دہ نئے ٹیکسوں سے تاجروں کا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو جائیگا اور حکومت کو رہی سہی ٹیکسوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑینگے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ 13جولائی کے شٹر ڈاؤن کو کامیاب بنانے کیلئے آج بروز جمعہ شام پانچ بجے شہر موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی جبکہ 13جولائی کو احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...