ملکی نظام میں بہتر ی لانے کیلئے عدالتی اصلاحات ناگزیر، ندیم افضل چن

ملکی نظام میں بہتر ی لانے کیلئے عدالتی اصلاحات ناگزیر، ندیم افضل چن

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک کے نظام میں بہتر ی لانے کیلئے عدالتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے پیش کردہ ویڈیو سکینڈل، جج کی ساکھ کو مجروح کرنے کا ایک حربہ ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این اپنی جماعت کے رہنما کی رہائی کیلئے سودے بازی کے طور پر اس ویڈیو ٹیپ کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کیخلاف موجودہ دور حکومت میں کوئی کیس درج نہیں ہوا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو جیل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے اپنے ادوار حکومت میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کرنے کے مقدمات درج ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات سے نمٹنے کیلئے عدلیہ کا اپنا نظام ہے تاہم عدالتی عمل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

ندیم افضل چن

مزید : پشاورصفحہ آخر