سندھ ہا ئیکو رٹ، سراج درانی کیخلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامسترد

سندھ ہا ئیکو رٹ، سراج درانی کیخلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامسترد

کراچی (آ ئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامستردکردی، فاضل جج نے وکیل صفائی سے استفسار کیا آپ نے ہائی کورٹ میں ریفرنس کیوں چیلنج کیا؟ماتحت عدالت میں ریفرنس کو چیلنج کیوں نہیں کیا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سندھ ہائی کورٹ میں سپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی کیخلاف ریفرنس منظور کرنے پردرخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے احتساب عدالت میں ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامستردکردی، فاضل جج نے سپیکر سندھ اسمبلی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے ریفرنس کیوں چیلنج کیا؟ ماتحت عدالت میں ریفرنس کو چیلنج کیوں نہیں کیا؟وکیل صفائی نے جواب دیا آغا سراج درانی نے کبھی اختیارات کاغلط استعمال نہیں کیا، نیب نے کال اپ نوٹس بھی جاری نہیں کیا جبکہ نیب وکیل کا کہنا تھا آغاسراج درانی نے بطور وزیر اور سپیکر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،عدالت نے دلائل کے بعد نیب کو اکیس اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

سراج درانی

مزید : پشاورصفحہ آخر