حکومت کا وفاقی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے وفاق کے پاس اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے، تنظیم نو کے تحت اداروں کو ضم، ختم یا خود مختار بنائے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے،جس میں اداروں کو ختم کر کے اخراجات کے بوجھ کو کم کرنا بھی شامل ہے، جبکہ وفاقی وزارتوں سے منسلک 29اداروں کو بھی انتظامی محکموں میں تبدیل کیا جائے گا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق 45اداروں کو سرمایہ پاکستان کمپنی کو سپرد کیا جائے گا، نیشنل کنسٹرکشن کمپنی اور جے اینڈ کے اسٹیٹ، معذور افراد بحالی کی قومی کونسل، نیشنل ٹیلنٹ پول ترک شدہ املاک کی تنظیم، سماجی بہبود کی ترقی کی قومی کونسل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق 82 ادارے انتظامی محکموں اور 6کو ختم کرنے جبکہ 43 اداروں کو ضم اور 228 کو خود مختار بنانے کا بھی فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارے