ٹرین حادثہ میں شاہ کوٹ سے ایک ہی خاندان کے 4افرادبھی جاں بحق

ٹرین حادثہ میں شاہ کوٹ سے ایک ہی خاندان کے 4افرادبھی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شاہ کوٹ(نمائندہ خصوصی)صادق آباد میں ٹرین حادثہ میں جاں بحق افراد میں سے4کا تعلق شاہ کوٹ کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ شاہ کوٹ کے رہائشی بدقسمت خاندان کے کل 7افرادٹرین میں سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق شہر کی وارڈ نمبر5کے رہائشی ڈاکٹر بشیر اپنی اہلیہ سکول ٹیچر ریحانہ بشیر بیٹوں محسن بشیر،شیراز بشیر،شعیب،ذیشان اور بیٹی سنبل کے ہمراہ کراچی شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیاحادثہ میں ڈاکٹر بشیر ان کی اہلیہ ریحانہ بشیر اور انکے دو جوان بیٹے محسن بشیر اور شیراز بشیر جاں بحق ہوگئے جبکہ شعیب ذیشان اور سنبل معجزانہ طور پر محفوظ رہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پورے شہر کی فضا سوگوار ہوگئی مقامی ایم این اے چوہدری برجیس طاہر اور ایم پی اے میاں محمد عاطف نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بڑے اور المناک سانحہ کی دکھ بھری گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 55سالہ ڈاکٹر بشیر لاہور سروسز اسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ ریحانہ بشیر شعبہ تدریس سے وابستہ تھیں ان کے دونوں بیٹے زیر تعلیم تھے۔