شہر کے نواحی علاقوں میں چوری کرنیوالوں کا سرغنہ گرفتار

شہر کے نواحی علاقوں میں چوری کرنیوالوں کا سرغنہ گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں میں چوریاں کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے کچھ عرصہ قبل تھانہ داؤدزئی کی حدو میں گھر سے 27 تولے طلائی زیرات،ہزاروں روپے نقد رقم اورغیر ملکی کرنسی چوری کئے تھے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پراس کے قبضے 27 تولے طلائی زیورات،50 ہزار روپے اور 250 کنیڈین ڈالر برآمد کر لئے گئے ہیں،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی شاکر اللہ ولد حاجی فقیر حسین سکنہ خزانہ بالا حال مدینہ کالونی گھڑی عمران نے تھانہ داؤدزئی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے گھر سے کسی نامعلوم ملزمان نے طلائی زیورات،غیر ملکی کرنسی اورہزار روپے چوری کرلیے ہیں، جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے گھر سے چوری کرنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رورل یاسین خان اور ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی انعام اللہ خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،ڈی ایس پی یاسین خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ داؤدزئی انعام خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جبکہ متعدد مشتبہ افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے جس کے دوران ملوث مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز اہم کارروائی کے دوران ملزم زیشان احمد ولد ہدایت سکنہ نحقی شاہ عالم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر سے چوری کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر ملزم کے قبضے سے مسروقہ 27تولے طلائی زیورات، 50ہزار روپے اور250 کنیڈین ڈالر برآمد کرلئے گئے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر