لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم موٹر کار کے ذریعے منشیات باڑہ سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ سربند پولیس نے سیکریٹری پل ناکہ بندی کے دوران گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملو ث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 16 کلوگرام اعلی کوالٹی چرس برآمد رکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات باڑہ سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے باڑہ کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سربند عبدالقیوم خان سیکریٹر ی پل ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 16 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ایک ملزم فضل کریم ولد عبدالرحیم سکنہ باڑہ ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر