سول کوارٹرز اور نوتھیہ کے رہائشیوں کا بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

سول کوارٹرز اور نوتھیہ کے رہائشیوں کا بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور سول کوارٹرز اور نوتھیہ کے رہائشیوں نے علاقی میں بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے سول کوارٹرزکے رہائشیوں نے کہا ہے کہ سول کوارٹرز اور نواحی علاقوں کے رہائشی جو زیادہ تر سرکاری ملازمیں ہیں جبکہ کچھ عرصے سے بجلی لوڈشیدنگ سے شدید پریشانی کا شکار ہے مکینوں کے مطابق اس شدید گرمی کے موسم میں 10سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کسی عذاب سے کم نہیں جبکہ اس علاقہ سے واپڈا کو ماہانہ بلوں ی مد میں 100فیصد ریکوری ہونے کے باوجود طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے علاقہ مکینوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے بجائے بجلی چوری کا خاتمہ کیا جائے۔سول کوارٹرز کے رہائشیوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ہنگامی بنیادوں پر بند کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی کا راستہ اپنائے گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر