عید پر کھالیں اکٹھی کرنیوالی رجسٹرڈ تنظیموں کو آڈٹ رپورٹس جمع کرانے کا حکم

عید پر کھالیں اکٹھی کرنیوالی رجسٹرڈ تنظیموں کو آڈٹ رپورٹس جمع کرانے کا حکم

کراچی(آ ئی این پی)عیدالاضحی پر کھالیں جمع کرنے کے اجازت نامے کیلئے 3 شرائط لازمی قرار دے دی گئی، درخواست 20جولائی تک کمشنر کراچی کے دفتر میں جمع کرانا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی پر کھالیں جمع کرنے کیلئے درخواستوں سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس میں اجازت نامے کیلئے 3 شرائط لازمی قرار دی گئی ہے۔شرائط میں کھالیں جمع کرنے کیلئے گزشتہ سال کی آڈٹ رپورٹ جمع کراناہوگی جبکہ ادارے کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور پچھلے سال کا اجازت نامہ بھی دکھانا لازمی ہوگا۔کھالیں جمع کرنے کیلئے درخواستیں 20جولائی تک کمشنر کراچی کے دفتر میں جمع کرانا ہوگی۔

کھالیں،اجازت

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...