لاہور میں موسلادھار بارش، لیسکو کا ترسیلی نظام بھی ٹھنڈا پڑ گیا

لاہور میں موسلادھار بارش، لیسکو کا ترسیلی نظام بھی ٹھنڈا پڑ گیا

لاہور(لیڈی رپورٹر)مون سون کا آغاز ہوتے ہی شہر میں بادل کھل کر بر س پڑے کالی گھٹائیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی ٹھنڈا پڑ گیاصبح ہو نے وا لی بارش سے 180 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ جس کی و جہ سے شہر لا ہور کے کئی علا قہ بجلی کی بند ش کا شکا ر رہے ان میں گلشن راوری،سمن آباد،راوی روڈ گڑھی شاہوسمیت متعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے معطل رہی، لکشمی چوک،ایبٹ روڈ،مال روڈ،جیل روڈ اور جوہر ٹاؤن میں طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی چھٹی تو ہوگئی لیکن ساتھ ہی ساتھ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔اس حوا لے سے ”پا کستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے لیسکو ترجما ن کا کہنا تھا کہ مو ن سون میں با رشوں کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں مشکلا ت آتی ہیں فیڈرز ٹرپ ہو نے کی وجہ سے اکثر د علا قوں میں فرا ہمی رکتی ہے لیکن وا پڈا کی جا نب سے فوری طور پر بجلی کی فرا ہمی کو یقینی بنا یا جا تا ہے۔

بارش

مزید : پشاورصفحہ آخر