ڈی سی اور اے سی نوشہرہ کا قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا
پبی (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ کا قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیاچیئر مین بورڈآف گورنرز گلریز حکیم خان نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ کا استقبال کیا ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ کو او پی ڈی، وارڈز، سی ایس ایس ڈی، ای سی یو، سی سی یو، ایمرجنسی اور پیتھالوجی کا دورہ کرایا- ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے دورے کے دوران مریضوں کی عیادت کی اور مریضو ں کو دی جا نے والی سہو لیات کے بارے میں بھی معلو مات حا صل کیڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان صفائی کی صورت حال دیکھی۔ہسپتال میں ڈاکٹرز سمیت دیگر عملہ کی کارکردگی اور حاضری بھی چیک کئے. ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان نے ہسپتال میں جاری تعمیرا تی کام کا معائنہ بھی کرایا جس میں سیٹالیئٹ فارمیسی، ٹرامہ سنٹر اور ڈائلیسز سنٹر شامل تھے اور ساتھ ہی میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان نے ہسپتال میں آئندہ منصوبوں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کو مکمل بریفینگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے ہسپتال انتظامیہ کے کام کو سر اہا اور ساتھ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی