انگلش بیٹسمین جیسن روئے کو امپائر کمار دھرما سینا سے تلخ کلامی پر جرمانہ

  انگلش بیٹسمین جیسن روئے کو امپائر کمار دھرما سینا سے تلخ کلامی پر جرمانہ

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش بلے باز جیسن روئے پر امپائر سے جھگڑا کرنے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بلے باز جب 85 رنز پر پہنچے تو پیٹ کمنز کی گیند پر سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا کی طرف سے آؤٹ دئے جانے پر جیسن روئے نے امپا ئر سے تلخ کلامی کی۔آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے انگلش بلے باز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسن روئے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

تلخ کلامی،جرمانہ

مزید : صفحہ آخر