جس ملک میں منصف کا قلم خرید لیا جائے وہ نہیں چل سکتا،شاہد خاقان

  جس ملک میں منصف کا قلم خرید لیا جائے وہ نہیں چل سکتا،شاہد خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں منصف کا قلم خرید لیا گیا اور دباؤ ہو تووہ ملک نہیں چل سکتا، جج کی ویڈیو کو پانچ روز ہوگئے ہیں، نوازشریف غیر قانونی طورپر جیل میں ہیں،اگر کوئی اخلاقی جرأت ہے تو نواز شریف کو رہا کریں پھر مقدمے چلتے رہیں گے،انصاف پر ڈاکہ ڈالنے اور عوام کو مہنگائی دینے والوں کے خلاف کارروائی کون کرے گا؟ جمعرات کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عبا سی نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری عمران خان کے تحفے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتا تھا کہ خزانہ خالی ہے میں کہتا ہوں کہ اسکا دماغ خالی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہاکستان کا بدتر ین دشمن بھی وہ کام نہیں کر سکتا تھا جو عمران خان نے کیا۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا انٹرویو ٹی وی پر چلنے سے روکنے کیلئے عمران خان میٹنگ کر تا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج تک ہا کستان میں اتنا بزدل وزریراعظم نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کو آئین کا ہی نہیں پتہ، اس میں بات ہورہی ہے کہ کس طرح سینیٹرز خریدے جائیں۔انہوں نے کہاکہ مسائل حل کرنے اور ملک چلا نے کے لئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ ملک نہیں چل سکتا۔منصف کا قلم خرید لیا گیا دباؤ دیا گیا ملک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ان عدالتوں کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویڈیومیں منصف کہہ رہا.ہے کہ مجھ سے بڑا ظلم ہو اہے۔ انہوں نے کہاکہ پا نچ روز ہو گئے نواز شریف غیر قانونی طور پر جیل میں ہیں اگر کوئی اخلاقی جرأت ہے تو نواز شریف کو رہا کریں پھر مقدمے چلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف پر ڈاکہ ڈالنے اور عوام کو مہنگائی دینے والوں کے خلاف کارروائی کون کرے گا؟ انہوں نے کہاکہ وزیرصحت تین ارب روپے کھاکر مفرور ہو گیا اسے کوئی نہیں پوچھتا۔ انہوں نے کہاکہ 10 ماہ میں مہنگائی کا طوفان کیسے آگیا؟نوازشریف عوام کی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کی ذات دیکھ رہی ہے اس عذاب سے آپ گھبرائیں جو آپ پر آنے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عبا سی کو گیس لانے پر نیب میں بلا یا جا تا ہے،خواجہ آصف نے 12ہزار میگا واٹ بجلی ملک کو دی اسے بھی مجرم بنا دیا گیا،سعد رفیق کا کیا قصور ہے کہ ریلوے کے مردہ ادارے کو زندہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اب فیکٹریاں کارخانے بند ہورہے ہیں مہنگائی کا طوفان ہے،عمران خان کہتا ہے کہ سینٹ کا چیئر مین نہیں چلنا دیتے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ میں اکژیت کا چیئرمین بلوچستان سے ہو گا، انہوں نے کہاکہ خود جج نے تسلیم کیا کہ اس پر دباؤ ڈالاگیا،احتساب کے نام پر ن لیگ کے اہم لیڈر کو گرفتار کر کے اب دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ احسن اقبال کو گرفتار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو کے پی کے کی میٹرو نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے لیڈران کوگرفتار کر کے حکومت ہماری آواز دبانا چاہتی ہے،نیب کو علیمہ باجی نظر نہیں آتی، جہانگیر ترین نظر نہیں آتاانہوں نے کہاکہ نیب کو صرف پاکستان کو دیے گئے منصوبے نظر آتے ہیں۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ آخر -