پروڈکشن آرڈر، اپوزیشن کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے اجلاس سے واک آؤٹ

پروڈکشن آرڈر، اپوزیشن کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے اجلاس سے واک آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کے ایشو پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آ گئی ہے اپوزیشن نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا ہے اور کہا ہے کہ ا پوزیشن کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون اور گرفتار ارکان کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے تک پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔جب تک حکومت اپنے وعدے کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے قیام کا اعلان نہیں کرتی تب تک اجلاسوں میں شریک نہیں ہوں گے۔اپوزیشن ارکان عظمی بخاری اور میاں مجتبی شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آڈر جاری کرنا ارکان اسمبلی کا قانونی و آئینی حق ہے ہم کوئی رعایت نہیں مانگ رہے جو ہمارا آئینی حق ہے وہ دیا جائے اپوزیشن نے جاتے جاتے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے کورم کی نشان دہی بھی کردی کورم پورا نہ ہونے پر چئیرمن کمیٹی سید یاور عباس بخاری نے اجلاس آج صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔
پروڈکشن آڈر

مزید :

صفحہ آخر -