سوات،مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے ماں 5بچوں سمیت جاں بحق

 سوات،مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے ماں 5بچوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات کے سیاحتی علاقہ پائین بانڈہ مٹلتان میں بخت روان نامی شخص کے مکان پر پہاڑی تودہ گرگیا جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے 5 بچے بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا، گھر کا سربراہ بخت روان تودے تلے آکر شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے زخمی اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ماں بچے جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -