اپوزیشن کی ریکوزیشن پرپنجاب اسمبلی کااجلاس 15 جولائی کوطلب

    اپوزیشن کی ریکوزیشن پرپنجاب اسمبلی کااجلاس 15 جولائی کوطلب

لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 15 جولائی سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کا شیڈول جاری کردیا ہے اور اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے 5 روزہ اجلاس کے ایام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 جولائی سے 19 جولائی تک جاری رہے گا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے طلب کیا ہے۔اجلاس میں اپوزیشن امن و امان اور اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کے معاملے پر احتجاج کرے گی۔روایت کے مطابق اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس صرف ایک دن کا  ہی  ہوتا ہے،تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئیے گئے شیڈول کے مطابق یہ پانچ روز تک چلے گا۔اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔

پنجاب اسمبلی

مزید : صفحہ آخر