وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹرین اور حسن ابدال میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب نے رحیم یار خان میں ٹرین اور حسن ابدال میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رحیم یار خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اٹک انتظامیہ کو ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کیلئے مفت فوری علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔
اظہار افسوس